Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نیک اور بد اعمال کس کے حکم سے رونما ہوتے ہیں
Question
نیک اور بد اعمال کس کے حکم سے رونما ہوتے ہیں دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا انسان نیک اور بد دونوں اعمال اللہ تعالیٰ کے حکم سے کرتا ہے ؟ جواب
Answer (beginning)
ہر عمل ( نیک ہویا بد) اللہ تعالیٰ کے ارادہ و مشیت اور اس کی قضا و قدر سے ہی وقوع پذیر ہوتا ہے اور اللہ تعالی ہی ہر عمل کا خالق ہے ۔ لیکن انسان کو بھی ایک نوع اختیار حاصل ہے کہ وہ نیک عمل کرے یا برا، اور اسی اختیار کی بنیاد پر انسان اپنے اعمال کا ذمہ دار ہے اور اس پر جزا و سزا مرتب ہوگی ، پھر انسان اپنے اختیار سے جو نیک و بد عمل کرنا چاہتا ہے اللہ تبارک و تعالی اپنی مشیت اور ارادے سے اس کو پیدا فرما دیتا ہے ۔ اور یہ بھی یادر ہے کہ اللہ تعالیٰ صرف نیک اعمال کا حکم دیتا ہے اور ان ہی سے راضی ہوتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ برے اعمال کا حکم نہیں دیتا اور نہ ان سے راضی ہوتا ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.