Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

گٹر کے اوپر بنے ہوئے کمرے میں نماز پڑھنے کا حکم

Fatwa no.
3857-WAT
Issued
23 ذو القعدة الحرام 1446ھ /21 مئی 2025ء

Question

گڑ کے اوپر بنے ہوئے کمرے میں نماز پڑھنے کا حکم دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) گھر میں نیچے فلور پر گٹر ہے اور اس کے اوپر کمرہ بنایا ہے اب اس میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟ جواب

Answer (beginning)

نماز کی شرائط میں سے ایک شرط یہ ہے کہ جس جگہ نماز پڑھی جا رہی ہو وہ ہر قسم کی نجاست سے پاک ہو، لہذا اگر وہ جگہ جہاں نماز پڑھی جا رہی ہے ، نجاست سے پاک ہے ، تو اگرچہ نیچے گڑ ہے ، تب بھی وہاں نماز پڑھنا ، جائز ہے ، البتہ ! اگر وہاں تک گھر کی بدبو آتی ہو تو مکروہ ہے اور ظاہر یہی ہے کہ یہاں مکروہ سے مراد مکروہ تنزیہی ہے اور اگر بد بو بھی نہیں آتی تو مکروہ بھی نہیں ہے ۔ اس کی نظیر یہ ہے کہ فقہائے کرام نے استنجا خانے کی چھت پر نماز پڑھنے کو مکروہ قرار دیا ہے ، اور اس کی وجہ یہی بیان فرمائی ہے کہ وہاں نمازی کو نا پسندیدہ بو آتی ہے اور فرمایا کہ ظاہر یہی ہے کہ یہاں مکروہ سے مراد مکروہ تنزیہی ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.