Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

تھوڑی فصل پر بھی عشر لازم ہے

Answered by
مولانا محمد نوید چشتی عطاری مدنی
Fatwa no.
3852-WAT
Issued
24 ذو القعدة الحرام 1446ھ /22 مئی 2025ء

Question

تھوڑی فصل پر بھی عشر لازم ہے دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) زمین سے صرف ایک بوری گندم نکلی ، تو کیا اس کا بھی عشر دینا ہوگا ؟ جواب

Answer (beginning)

عشر واجب ہونے کے لئے نصاب شرط نہیں، بلکہ حاصل ہونے والی فصل کم ہو یا زیادہ ، بہر حال اس کا عشر لازم ہوگا ، لہذا پوچھی گئی صورت میں زمین سے گندم حاصل ہونے کی صورت میں جتنی بھی پیداوار حاصل ہوئی ، اگر چہ وہ ایک بوری ہی ہو ، اس کا عشر ادا کرنا ہوگا ۔ بدائع الصنائع میں ہے " النصاب ليس بشرط لوجوب العشر فيجب العشر فى كثير الخارج وقليله " ترجمہ : عشر واجب ہونے کے لئے نصاب شرط نہیں ہے، لہذا نکلنے والی فصل زیادہ ہو یا کم ، اس میں عشر واجب ہوگا ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.