Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
سات بچوں کا عقیقہ ایک بڑے جانور سے کرنا؟
Question
بڑے جانور سے سات بچوں کا عقیقہ کرنا دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) اگر ایک آدمی کے 7 بچے ہوں، تو کیا وہ ان سب کے عقیقہ کے لئے ایک ہی بڑا جانور ذبح کر سکتا ہے ؟ جواب
Answer (beginning)
جی ہاں !سا توں بچوں کی طرف سے ایک بڑے جانور (گائے ، اونٹ وغیرہ) سے عقیقہ کیا جاسکتا ہے ۔ البتہ! بہتر یہ ہے کہ اگر بچوں میں لڑکا بھی ہے ، تو اس کی طرف سے 2 حصے کیے جائیں تو اس صورت میں کہ جب 7 بچوں میں کوئی لڑکا بھی ہو اور لڑکے کے دوحصے رکھنے ہوں تو 7 بچوں کی طرف سے ایک بڑا جانور کافی نہیں ہوگا کہ ایک بڑے جانور میں 7 سے زیادہ حصے نہیں ہو سکتے۔ سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن عقیقے کے متعلق کیے گئے سوال کے جواب میں فرماتے ہیں : گائے اور اونٹ سات بچوں کی طرف سے کافی ہے ۔ جبکہ بھیڑ اور بکری ایک سے زیادہ بچوں کے لئے کفایت نہیں کرتیں ، جیسا کہ قربانی میں ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.