Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حیض بند ہونے کے بعد غسل سے پہلے قرآن مجید پڑھنا

Question

حیض بند ہونے کے بعد غسل سے پہلے قرآن مجید پڑھنا دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) ایک خاتون کو حیض آنا بند ہو گیا ہے لیکن اس نے ابھی تک غسل نہیں کیا تو کیا وہ خاتون بنا چھوئے ، بنا ہاتھ لگائے قرآن پاک پڑھ سکتی ہے ؟ جواب

Answer (beginning)

جس طرح حیض کی حالت میں عورت کے لیے قرآن کریم کو بغیر چھوٹے بھی پڑھنا جائز نہیں ، ایسے ہی حیض سے فارغ ہونے کے بعد بھی جب تک وہ غسل نہ کرلے اس کے لیے قرآن کریم کو بغیر چھوئے بھی پڑھنا جائز نہیں ، یونہی ان دونوں حالتوں میں ثناء پر مشتمل وہ آیات جن کا قرآن ہو نا متعین ہے انہیں بھی پڑھنا جائز نہیں ، جیسے وہ آیات جن میں رب تبارک و تعالی نے اپنے لئے متکلم کی ضمیر میں ذکر فرمائیں ، اسی طرح وہ آیات جن کے شروع میں لفظ "قل " موجود ہے انہیں لفظ " قل " کے ساتھ پڑھنا جائز نہیں ہے ، البتہ قرآنِ کریم کی وہ آیات جو دعا وثناء وغیرہ پر مشتمل ہیں اور ان کا قرآن ہونا متعین نہیں تو انہیں بغیر چھوئے دعا اور ثناء کی…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.