Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ہر عمر کے بچے کا پیشاب ناپاک ہے

Answered by
مولانا اعظم عطاری مدنی
Fatwa no.
3841-WAT

Question

ہر عمر کے بچے کا پیشاب ناپاک ہے دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) بچے کا پیشاب کتنی عمر تک نا پاک ہوتا ہے؟ جواب

Answer (beginning)

بچہ اگر چہ ایک دن کا ہو، اس کا پیشاب ناپاک ہوتا ہے ، اور بعض لوگوں میں جو یہ مشہور ہے کہ دودھ پیتے بچے کا پیشاب نا پاک نہیں ہوتا، یہ محض غلط و جہالت ہے کہ حدیث پاک میں مطلقاً پیشاب سے بجنے کی تعلیم فرمائی ہے ۔ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : "استنزهوا من البول، فان عامة عذاب القبر منه " ترجمہ : پیشاب کے چھینٹوں سے بچو کہ عموماً عذاب قبر اسی وجہ سے ہوتا ہے ۔ (سنن دار قطنی ، رقم الحدیث 464 ، ج 1، ص 232 ، مؤسسة الرسالة، بیروت) فتاوی ہندیہ میں ہے "كل ما يخرج من بدن الإنسان مما يوجب خروجه الوضوء أو الغسل فهو مغلظ كالغائط والبول والمني۔۔۔۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.