Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بچی کا نام تہنیت فاطمہ رکھنا

Answered by
مولانا عبدالرب شاکر عطاری مدنی
Fatwa no.
3827-WAT

Question

بچی کا نام تہنیت فاطمہ رکھنا دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) میری بیٹی کا نام " تہنیت فاطمہ " ہے ۔ تہنیت فاطمہ نام کے معنی کیا ہیں ؟ اور تہنیت فاطمہ نام رکھنا کیسا ہے ؟ جواب

Answer (beginning)

لفظ " تہنیت " مبارکبادی کے معنی میں آتا ہے ، تو اس کا مطلب ہوا " فاطمہ کی مبارکبادی"۔ "فاطمہ " کا معنی ہے : "چھڑانے والی " یہ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی لخت جگر کا بابرکت نام بھی ہے ، لہذا تہنیت فاطمہ نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں ۔ فرہنگ آصفیہ میں لفظ " تہنیت " کا معنی ہے : مبارکبادی ۔ (فرہنگ آصفیہ ، ج 1 ، ص 600، مشتاق بک کارنر، لاہور) فاطمہ کے معنی کے متعلق القاموس المحیط میں ہے : " فاذا فطمت، فھی فاطم و مفطومة و فطیم۔۔۔و فاطمة: عشرون صحابیہ “ ترجمہ : جب وہ (ماں) دودھ چھڑائے ، تو اسے فاطم اور (بچے کو) مفطومہ اور ظیم کہتے ہیں ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.