Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عقیقہ کے لئے بیمار جانور کو ذبح کرنا کیسا ہے؟

Answered by
مولانا محمد سعید عطاری مدنی
Fatwa no.
3816-WAT

Question

عقیقہ میں بیمار جانور ذبح کرنا دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) بیمار جانور جسے بخار ہے اور وہ مرنے کے قریب ہے، کیا اسے عقیقے میں ذبح کر سکتے ہیں ؟ اور کیا اس طرح عقیقہ ہو جائے گا ؟ جواب

Answer (beginning)

عقیقے کے جانور کے لیے وہی شرائط ہیں، جو قربانی کے جانور کے لیے ضروری ہیں لہذا اگر جانور ایسا بیمار ہو کہ جس کی بیماری ظاہر ہو، تو ایسے جانور کو ذبح کرنے سے عقیقہ ادا نہیں ہوگا ۔ العقود الدریۃ میں ہے "و حكمها كأحكام الأضحية "ترجمہ : عقیقے کا حکم ، قربانی کے احکام کی طرح ہے ۔ (العقود الدریۃ، کتاب الذبائح ج 02، ص 213 ، دار المعرفة، بیروت) بہار شریعت میں ہے عقیقہ کا جانور او نھیں شرائط کے ساتھ ہونا چاہیے جیسا قربانی کے لیے ہوتا ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.