Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بیوی کا شوہر کا مال اپنے اوپر حرام قرار دینا
Question
بیوی کا شوہر کا مال اپنے اوپر حرام قرار دینا دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) اگر میاں بیوی کا آپس میں جھگڑا ہو اور بیوی شوہر کو کہہ دے کہ "تیرے پیسے مجھ پر حرام ہیں " اس بارے میں شرعی حکم کیا ہے ؟ جواب
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں اگر بیوی نے شوہر کے مال کو اپنے اوپر حرام کرنے کے لیے یہ جملہ بولا تو یہ قسم ہے اور اگر جو شرعی حکم ہے کہ بغیر اجازت کسی کا مال استعمال کرنا حرام ہے ، اس شرعی حکم کی خبر دینے کے لیے بولا ہے تو یہ قسم نہیں ہے، (یعنی شرعی حکم کے لحاظ سے کسی کا مال اس کی اجازت کے بغیر استعمال کرنا حرام ہوتا ہے ، تو اگر بیوی نے اس شرعی حکم کی خبر دینے کے لیے یہ جملہ بولا تب تو یہ قسم نہیں اور اگر اس نے خبر دینے کی نیت سے نہیں بلکہ اپنے اوپر حرام کرنے کی نیت سے بولا تو تب یہ قسم ہے) لہذا جس صورت میں قسم واقع ہوگی، اس صورت میں اگر بیوی شوہر کے پیسے استعمال کرے گی تو اس پر قسم کا کفارہ لازم آئے گا…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.