Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بچے کا نام "عرشیان" رکھنا
- Answered by
- مولانا محمد آصف عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 3794-WAT
Question
عرشیان نام رکھنا کیسا ؟ جواب بچے کا نام " عرشیان " رکھنا دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
Answer (beginning)
" عرشیان " نام نہیں رکھ سکتے کہ عرشیان کا معنی ہے : "مقرب فرشتے، عرش اٹھانے والے فرشتے"۔ فارسی سے فارسی لغت شمس اللغات میں ہے : " عرشیان یعنی ملائکہ مقرب و حاملان عرش ۔ " (شمس اللغات ، صفحه 405، مخطوط) نوٹ : بہتر یہ ہے کہ لڑکے کا نام انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے مبارک ناموں (جو کہ ان کے ساتھ خاص نہ ہوں)، یا صحابہ کرام و اولیائے عظام علیہم الرضوان کے ناموں میں سے کسی نام پر رکھا جائے کہ حدیث پاک میں اچھوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی ، اور امید ہے کہ ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی شامل حال ہوگی ۔ الفردوس بماثور الخطاب میں ہے "تسموا بخیارکم "ترجمہ : اچھوں کے نام پر نام رکھو۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.