Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بدعت کے متعلق تفصیل
- Fatwa no.
- 3788-WAT
- Issued
- 01 ذوالقعدة الحرام 1446ھ / 29 اپریل 2025ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ایک صاحب نے ایک حدیث مبارکہ پیش کی ہے جس میں لکھا ہے کہ "ہر بدعت گمراہی ہے " برائے کرم اس بارے میں تفصیل کے ساتھ رہنمائی فرما دیجئے کہ کیا واقعی ہر بدعت گمراہی ہوتی ہے ؟
Answer (beginning)
حدیث پاک کے اس حصے " ہر بدعت گمراہی ہے " سے مطلقا ہر بدعت مراد نہیں، بلکہ مراد" بدعت سیئہ " ہے جو سنت کو مٹانے والی ہو، تو اب اس روایت کا مطلب یہ ہوگا کہ : " ہر بدعت سیئہ گمراہی ہے ۔ " تفصیل اس کی یہ ہے کہ : وہ کام جو نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد ظاہر ہوا وہ " بدعت کہلاتا ہے پھر جو کام اصول دین کے موافق اور کتاب و سنت کے مطابق ہو اور کتاب و سنت پر قیاس کیا گیا ہو وہ " بدعت حسنہ " کہلاتا ہے اور جو ان اصول و قواعد کے خلاف ہو اسے "بدعت سیئہ اور بدعت ضلالہ " کہتے ہیں ۔ اور "کل بدعۃ ضلالۃ" کا کلیہ و اس دوسری قسم کے ساتھ خاص ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.