Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جنبی کا نعت شریف پڑھنا

Fatwa no.
3773-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) غسل فرض ہونے کی صورت میں نعت رسول پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

Answer (beginning)

پڑھ سکتے ہیں مگر بہتر یہ ہے کہ وضو یا کلی کر کے پڑھیں۔ تنویر الابصار مع الدر المختار میں ہے (ولا بأس) لحائض و جنب بقراءة أدعية ومسها وحملها وذكر الله تعالى و تسبيح) ترجمہ : حائضہ اور جنبی کے لئے دُعاؤں کے پڑھنے ، انہیں ہاتھ لگانے اور اٹھانے میں اور اللہ تعالیٰ کاذکر کرنے میں اور تسبیحات پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔ (درمختار مع ردالمحتار،ج 1، ص 293، دارالفکر، بیروت) "" فتاوی ہندیہ میں ہے "يجوز للجنب والحائض الدعوات و جواب الاذان ونحو ذلک“ ترجمہ : اذکار ، اذان کا جواب وغیرہ جنبی اور حائضہ کے لئے جائز ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.