Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

پچھلی صف کو چیر کر اگلی صف میں جگہ پر کرنے کے لیے جانا

Fatwa no.
3769-WAT
Issued
24 شوال المکرم 1446ھ / 23 اپریل 2025ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) بعض اوقات ایسے ہوتا ہے کہ ہم نماز پڑھنے کے لیے مسجد میں جاتے ہیں، نماز شروع ہو چکی ہوتی ہے لیکن اگلی صف میں کسی ایک طرف ایک آدمی کی جگہ خالی ہوتی ہے اور اس سے جو پیچھے والی صف ہے اس میں بھی لوگ کھڑے ہوئے ہوتے ہیں اور یہ مکمل ہو چکی ہوتی ہے تو اس صورت حال میں کیا کریں؟

Answer (beginning)

اگلی صف میں جگہ خالی ہو اور پچھلی صف مکمل گئی ہو ، تو نئے آنے والے مقتدی کو حکم ہے کہ پچھلی صف کو چیر کر اگلی صف میں جائے اور اس خالی جگہ میں کھڑا ہو۔ اس کے لیے حدیث میں فرمایا: "جو صف میں کشادگی دیکھ کر اسے بند کر دے، اس کی مغفرت ہو جائے گی۔" مسند البزار میں روایت ہے کہ " أن النبي صلى الله عليه وسلم قال : من سد فرجة في الصف غفر له“ ترجمہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: " جس نے صف کی کشادگی کو پر کیا تو اس کی مغفرت کر دی جائے گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.