Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نفل کی تیسری رکعت کا سجدہ کرنے سے فرض قعدے کا واجب میں تبدیل ہو جانا

Fatwa no.
3750-WAT

Question

تبديل بوجانا دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) نماز کے احکام میں واجبات کے بیان میں یہ مسئلہ لکھا ہے کہ نفل کا ہر قعدہ قعدہ اخیرہ ہے، لیکن اگر کوئی شخص بھول کر نفل کی تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہو گیا اور اس رکعت کا سجدہ بھی کر لیا، تو اب یہ قعدہ فرض کی بجائے واجب شمار ہو گا۔ تو اس کی کیا وجہ ہے کہ ایک فرض کام واجب ہو گیا؟

Answer (beginning)

قعدہ اخیرہ نماز سے نکلنے کے لیے ہوتا ہے اور نوافل اگر چہ دو سے زیادہ کی نیت سے شروع کیے جائیں تب بھی شروع کرتے وقت دو ہی شروع ہوتے ہیں، اب اگر وہ دوسری رکعت پر سلام پھیر دیتا ہے تو واضح ہو جائے گا کہ یہ قعدہ نماز سے نکلنے کے لیے تھا لہذا یہ قعدہ اخیرہ بن جائے گا اور اگر چار رکعات کی نیت سے نوافل شروع کرنے کی صورت میں دوسری رکعت پر قعدہ نہ کرے بلکہ تیسری کے لیے کھڑا ہو جائے تو اس سے واضح ہو گا کہ دوسری رکعت کا قعدہ نماز سے نکلنے کے لیے نہیں تھا، اس لیے وہ قعدہ اخیرہ شمار نہیں ہو گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.