Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بچے کا نام مرسلین رکھنا
- Fatwa no.
- 3739-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بچے کا نام محمد مرسلین رکھنا کیسا؟
Answer (beginning)
لڑکے کا نام مرسلین رکھنا جائز نہیں ہے کہ اردو لغات میں "مرسلین کا ایک ہی معنی بیان کیا گیا ہے اور وہ ہے: " بہت سے رسول، بہت سے پیغمبر ۔ " جس سے واضح ہے کہ ہمارے اردو محاورے میں یہ لفظ غیر رسول کے لیے استعمال نہیں ہوتا، عرف میں جب یہ لفظ بولا جاتا ہے تو اس سے ذہن میں (بہت سے رسول، بہت سے پیغمبر ) والا معنی ہی آتا ہے۔ لہذا جس طرح رسول نام رکھنا جائز نہیں، اسی طرح مرسلین نام رکھنا بھی جائز نہیں۔ فرہنگ آصفیہ میں ہے "مر سلین: مرسل کی جمع بہت سے رسول۔ بہت سے پیغمبر ۔ " (فرہنگ آصفیہ، ج 02، حصہ 04، ص1038، مطبوعہ:لاہور) فیروز اللغات میں ہے "مر سلین: مرسل کی جمع بہت سے رسول۔ بہت سے پیغمبر۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.