Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ہر فرض نماز کے ساتھ قضا نماز پڑھنے کا حکم

Fatwa no.
3736-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا قضا نماز فرض نماز کے ساتھ پڑھی جاسکتی ہے ؟ مثلاً فجر کی فرض نماز کے ساتھ قضا شدہ فرض نماز بھی پڑھ لیں؟

Answer (beginning)

فرض نماز کے ساتھ قضا نماز پڑھنا جائز ہے، یونہی فجر کی فرض نماز کے ساتھ بھی قضا نماز پڑھنا جائز ہے، البتہ لوگوں کے سامنے قضا نماز نہ پڑھی جائے کہ اس سے لوگوں پر قضا نماز کا اظہار ہو جائے گا، اور چونکہ نماز کا قضا کرنا گناہ ہے تو یہ لوگوں پر بلا ضرورت گناہ کا اظہار کرنا ہو گا جو کہ جائز نہیں ہے۔ اور یہ بات یادر ہے کہ تین اوقات مکر وہ ( یعنی سورج طلوع ہونے سے لے کر تقریباً 20 منٹ بعد تک، سورج غروب ہونے کے وقت سے تقریباً20 منٹ پہلے کا دورانیہ اور ضحوہ کبری یعنی نصف النہار شرعی سے لے کر سورج ڈھلنے تک ، جسے عوام زوال کے نام سے جانتی ہے، ان میں قضا نمازیں ادا کرنا، جائز نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.