Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ایک ہی سیزن میں دوبارہ اگنے والی فصل پر عشر
- Fatwa no.
- 3735-WAT
Question
دار الافتاء ابلسنت (دعوت اسلامی) کچھ سبزیاں کاٹنے کے بعد اسی سیزن میں دوبارہ اگ آتی ہیں، دوبارہ اگنے کو پنجابی میں (لو) کہتے ہیں جیسے پالک، دھنیا، میتھی وغیرہ تو کیا ان کا ایک دفعہ عشر ادا کرنا کافی ہو گا یا ہر دفعہ دوبارہ اگنے کے بعد عشر دینا ہو گا؟
Answer (beginning)
دریافت کی گئی صورت میں ان سبزیوں کا عشر یا نصف عشر ( جو لازم ہو) ہر دفعہ دینا ہو گا اس لیے کہ عشر زمین سے نکلنے والی پیداوار پر لازم ہوتا ہے لہذا جب بھی یہ پیداوار حاصل ہو گی اس پر عشر لازم ہو گا۔ سال میں ایک سے زیادہ بار حاصل ہونے والی فصل پر عشر کے بارے میں علامہ ابن عابدین شامی علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں لو اخرجت الارض مرارا وجب في كل مرة لاطلاق النصوص عن قيد الحول ولان العشر في الخارج حقيقة فيتكرر بتكرره ترجمہ : اگر زمین سے بار بار فصل نکلی، تو ہر بار عشر واجب ہے، کیونکہ اس بارے میں نصوص سال کی قید سے مطلق ہیں اور حقیقتا عشر نکلنے والی چیز پر ہوتا ہے، تو نکلنے والی چیز کے تکرار سے وجوب…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.