Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
دوکان میں موجود تین سال پرانے سوٹ زکوٰۃ میں دینے کا حکم
- Answered by
- مولانا عابد عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 2056-Web
- Issued
- 16 جمادی الاولی 1446ھ / 19 نومبر 2024 ء
Question
دار الافتاء ابلسنت (دعوت اسلامی) میری کپڑے کی دکان ہے میرے پاس دو تین سال پرانے ڈیزائن کے لیڈیز سوٹ پڑے ہیں جو کہ کم بک رہے ہیں کیا میں وہ سوٹ زکوۃ میں دے سکتا ہوں ؟
Answer (beginning)
پرانے ڈیزائن کے سوٹ اگر چہ زکوۃ میں دیئے جاسکتے ہیں مگر ان کی وہی قیمت زکوۃ میں شمار کی جائے گی جو اس وقت مارکیٹ میں رائج ہو ۔ عموماً آؤٹ آف سیزن کپڑوں کی قیمت میں کافی کمی آجاتی ہے۔ نیز کپڑوں کی لوڈنگ ان لوڈنگ یا اس کے علاوہ اس پر آنے والے اخراجات زکوۃ میں شمار نہیں ہوں گے۔ یہ واضح رہے کہ صدقہ کرنے اور زکوۃ ادا کرنے میں حتی الامکان عمدہ چیز دی جائے کہ اس کے اپنے فضائل قرآن وحدیث میں بیان کیے گئے ہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.