Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مقتدی فوم والی صف پر ہو اور امام عام مصلے پر تو نماز کا حکم

Fatwa no.
2053-Web
Issued
03 جمادی الاولی 1446ھ / 06 نومبر 2024 ء

Question

(دعوت اسلامی) اگر مقتدی فوم والی صف پر کھڑے ہوں (جو تقریباً آدھی انچ موٹی ہے ) اور امام عام مصلیٰ پر کھڑا ہو تو کیا نماز درست ہے ؟ میرا پوچھنے کا مقصد یہ ہے کہ امام اور مقتدی کتنا اونچے نیچے کھڑے ہو سکتے ہیں ؟

Answer (beginning)

امام کے لیے تنہا اتنی بلند جگہ پر کھڑا ہونا، جو بلندی واضح اور نمایاں ہو ، مکروہ ہے ، پھر اگر یہ بلندی تھوڑی ہو ، مکر وہ تنزیہی اور زیادہ ہو ، تو مکروہ تحریمی ہے ، البتہ مقتدی کا موٹی صف پر کھڑا ہونے اور امام کا عام صف پر کھڑے ہونے میں کوئی حرج نہیں۔ فوم والی صف پر نماز پڑھنے کا حکم یہ ہے کہ اس پر سجدہ کرتے ہوئے پیشانی اس قدر دبائیں کہ پیشانی جم جائے اور مزید دبانے سے نہ دبے، اگر اس صف پر پیشانی نہیں جمتی بلکہ اس کو جتناد بائیں وہ دیتی ہی جاتی ہے تو ایسی صف پر سجدہ درست نہیں ہو گا، اس بناء پر نماز بھی نہیں ہو گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.