Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

گاڑی کی خشک ناپاک سیٹ پر گیلے کپڑوں میں بیٹھنے کا حکم

Fatwa no.
2025-Web
Issued
20 جمادی الاولی 1446ھ / 23 نومبر 2024 ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) عرض ہے کہ موٹر سائیکل یا کار کی سیٹ ناپاک ہو جائے اور پھر خشک ہو جائے اور رنگ بو ذائقہ ختم ہو جائے تو اس سیٹ پر گیلے کپڑوں سے بیٹھنے سے کپڑے ناپاک ہو جائیں گے یا اس سیٹ پر گیلے ہاتھ رکھنے سے ہاتھ ناپاک ہو جائیں گے؟

Answer (beginning)

اگر سیٹ کا کوئی ناپاک حصہ تھا جو سوکھ گیا ہے تو اس جگہ پر گیلے کپڑوں کے ساتھ ہر گز نہ بیٹھیں، ورنہ اگر کپڑا اتنا گیلا تھا کہ تری چھوٹ کر اس جگہ کو لگی اور وہ جگہ اتنی گیلی ہوئی کہ وہاں سے تری چھوٹ کر دوبارہ کپڑوں کو لگی تو کپڑے کا وہ حصہ بھی ناپاک ہو جائے گا۔ صدر الشریعہ بدرالطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: ” بھیگے ہوئے پاؤں نجس زمین یا بچھونے پر رکھے، تو نا پاک نہ ہوں گے ، اگر چہ پاؤں کی تری کا اس پر دھبہ محسوس ہو ، ہاں اگر اس زمین یا بچھونے کو اتنی تری پہنچی کہ اس کی تری پاؤں کو لگی، تو پاؤں نجس ہو جائیں گے (بہار شریعت، جلد 1، صفحہ 393 مكتبة المدينه، کراچی) وَ اللهُ…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.