Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

اللہ پاک جسم سے پاک ہے، تو دیدار کیسے ہوگا؟

Fatwa no.
2024-Web

Question

(دعوت اسلامی) اللہ پاک جسم سے پاک ہے، تو پھر اللہ پاک کا دیدار کیسے ہو گا؟

Answer (beginning)

سب سے پہلے یہ بات ذہن نشین رہے کہ عقل مخلوق و حادث ہے اور اللہ تعالی خالق و قدیم ، تو عقلی خیالات و قیاسات سے اللہ تعالی کی ذات وصفات کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ ہمارے علما نے واضح طور پر نقل فرمایا ہے کہ کسی کو دیکھنے کے لئے اس کا جہت یا رنگ والا ہو ناضروری نہیں ہے۔ قرآن و حدیث اور عقل کی روشنی میں یہ بات تو ثابت ہے کہ اللہ تعالی کا دیدار سر کی آنکھوں سے ہو گا۔ رہی یہ بات کہ اللہ تعالی کا دیدار کیسے ہو گا؟ تو یہ بات ہماری ناقص عقل میں نہیں آسکتی، ان شاء اللہ عز و جل جب رویت باری تعالی ہو گی، اس وقت معلوم ہو جائے گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.