Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
رخصتی نہ ہوئی ہو، تو کیا بیوی کا نفقہ شوہر پر لازم ہوگا؟
- Fatwa no.
- 2016-Web
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) رخصتی نہ ہوئی ہو ، تو کیا شوہر پر بیوی کا نفقہ واجب ہو گا یار خصتی کے بعد ہی واجب قرار پائے گا؟
Answer (beginning)
اس میں مندرجہ ذیل تفصیل ہے ملاحظہ کر لیں: بالغہ عورت جب اپنے نفقہ کا مطالبہ کرے اور ابھی رخصتی نہیں ہوئی ہے تو اس کا مطالبہ درست ہے جبکہ شوہر نے اپنے مکان پر لے جانے کو اُس سے نہ کہا ہو۔ اور اگر شوہر نے اپنے مکان پر لے جانے کا کہا اور عورت نے انکار نہ کیا جب بھی نفقہ کی مستحق ہے۔ اور اگر شوہر کے رخصتی کا مطالبہ کرنے پر عورت نے انکار کیا تو اس کی دو صورتیں ہیں: اگر کہتی ہے جب تک مہر معجل نہ دو گے نہیں جاؤں گی جب بھی نفقہ پائے گی کہ اُس کا انکار ناحق نہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.