Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حالتِ احرام میں چہرے پر کپڑا لگنے کا کیا حکم ہوگا

Issued
08 جمادی الاولی 1446ھ / 11 نومبر 2024ء

Question

احرام کے دوران چہرے پر کپڑا لگنے کے احکام کیا ہیں؟

Answer (beginning)

حالت احرام میں مرد یا عورت کا اگر مکمل چہرہ یا چہرے کا کم از کم چو تھائی حصہ کسی کپڑے کے لگنے سے چھپ جائے اور لگا تار اسی حالت میں چار پہر ( یعنی 12 گھنٹے گزر جائیں، تو دم لازم ہو گا اور چار پہر ) یعنی 12 گھنٹے سے کم وقت گزرے، چاہے ایک سیکنڈ ہی کے لیے چھپے ، تو صدقہ لازم ہو گا۔ اور اگر چوتھے حصے سے کم چھپے ، تو چار پہر ) یعنی 12 گھنٹے تک مسلسل چھپارہاتو صدقہ لازم ہو گا اور اس سے کم وقت تک چھپنے سے کوئی کفارہ لازم نہیں ہو گا لیکن جان بوجھ کر ایسا کرنے سے گنہگار ضرور ہو گا اور تو بہ لازم ہو گی۔ نوٹ: صدقہ سے مراد ایک صدقہ فطر کی مقدار ہے جو کہ کسی شرعی فقیر مستحق زکوۃ کو دینا ہو گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.