Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

چیل، کوے وغیرہ کو دانہ وغیرہ دینے میں ثواب ہے یا نہیں؟

Question

(دعوت اسلامی) حدیث میں ہے کہ ہر تر جگر میں اجر ہے۔ کیا اس حدیث کے پیش نظر چیل کوے کو دانہ وغیرہ کھلانے کا بھی اجر و ثواب ہے؟

Answer (beginning)

حدیث پاک میں ہے: ”ہر تر کلیجے والے میں ثواب ہے “ اس حکم میں فاسق جانور شامل نہیں ہیں کہ انہیں کھلانے میں اجر نہیں ہے۔ یہ وہ جانور ہیں جنہیں حدیث پاک میں فاسق قرار دیا گیا ہے جیسے چیل، کو ا اور چو ہاوغیرہ۔ حدیث پاک میں ہے: ” فی کل ذات كبد رطبة اجر“ یعنی ہر تر کلیجے والے میں ثواب ہے۔ (صحیح بخاری، کتاب الادب، صفحه 971، الحدیث: 6009، مطبوعه: رياض) علامہ نووی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ شرح صحیح مسلم میں فرماتے ہیں: ” ففى هذا الحديث الحث على الإحسان إلى الحيوان المحترم وهو ما لا يؤمر بقتله فأما المأمور بقتله فيمتثل أمر الشرع في قتله والمأمور بقتله كالكافر الحربي والمرتد و الكلب العقور والفواسق الخمس…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.