Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
اعتکاف کی شرائط کیا کیا ہیں؟
- Fatwa no.
- 1981-Web
- Issued
- 13ربیع الآخر 1446ھ / 17 اکتوبر 2024 ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) مردو عورت اعتکاف میں بیٹھیں، ان کی کیا کیا شرائط ہیں؟
Answer (beginning)
اعتکاف کے لیے مسلمان، عاقل، جنابت سے پاک ہونا اور اگر عورت ہے ، تو اس کا حیض و نفاس سے پاک ہونا بھی شرط ہے، نیز سنت اعتکاف کے لئے روزہ رکھنا بھی شرط ہے، عورت مسجد بیت میں جبکہ مرد مسجد میں اعتکاف کرے گا۔ صدرالشریعہ ،بدر الطریقہ ، حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ارشاد فرماتے ہیں: مسجد میں اللہ (عزوجل) کے لیے نیت کے ساتھ ٹھہر نا اعتکاف ہے اور اس کے لیے مسلمان، عاقل اور جنابت و حیض و نفاس سے پاک ہو ناشر ط ہے۔ بلوغ شرط نہیں بلکہ نابالغ جو تمیز رکھتا ہے اگر بہ نیت اعتکاف مسجد میں ٹھہرے تو یہ اعتکاف صحیح ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.