Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

دودھ سے کپڑا پاک کیوں نہیں ہوتا؟

Fatwa no.
1993-Web

Question

دار الافتاء اہلسنت دعوت اسلامی) بہارِ شریعت جلد 1 ، صفحہ 397 پر مسئلہ 8 میں ہے کہ چائے سے دھو ئیں تو پاک ہو جائے گا۔ جبکہ مسئلہ 10 میں لکھا ہے کہ دودھ سے دھویا تو پاک نہیں ہو گا۔ ان دونوں میں فرق کیوں ہے جبکہ چائے میں بھی دودھ ہوتا ہے اور اس سے کپڑا پاک ہو رہا ہے؟

Answer (beginning)

چائے سے نجاست مزید نہیں پھیلتی بلکہ زائل ہو جاتی ہے کیونکہ چائے میں دودھ کے مقابلے میں چکنائی کم ہوتی ہے، گاڑھا پن بھی کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ نجاست کو زائل کرنے میں مدد گار ہوتی ہے جبکہ دودھ سے نجاست کا زوال نہیں ہو تا بلکہ نجاست مزید پھیلتی ہے۔ علامہ عینی رحمۃ اللہ علیہ دودھ سے پاکی حاصل نہ ہونے کی وجہ بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ” فإن بھا یبسط النجاسة ولا تزول “ یعنی دودھ اور تیل وغیرہ سے نجاست مزید پھیلتی ہے، زائل نہیں ہوتی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.