Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

منت ماننا کہ بیٹا پیدا ہوا تو فلاں بزرگ کے مزار پر نیاز دوں گا

Fatwa no.
1961-Web
Issued
10 ربیع الثانی 1446ھ /14اکتوبر 2024ء

Question

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر کوئی یہ منت مانے کہ بیٹا پیدا ہوا، تو فلاں مزار پر جا کر نیاز دلاؤں گا، تو مراد پوری ہونے کے بعد کیا یہ منت پوری کرنا واجب ہو گا ؟

Answer (beginning)

کسی مزار پر حاضر ہو کر نیاز دلانے کی منت ، شرعاً لازم نہیں ہوتی کیونکہ اس منت میں بندے کا قصد یہ ہوتا ہے کہ کھاناوغیرہ نیاز کی چیز وہاں موجود امیر و غریب سب میں تقسیم کروں گا اور اس کا ثواب صاحب مزار کو پیش کروں گا۔ صرف فقراء پر تصدق کی نیت نہیں ہوتی لہذا یہ منت شرعی نہیں، جس کا پورا کر نالازم ہو، البتہ یہ عرفی منت ہے ، بہتر یہ پر ہے کہ جو منت مانی ہے اس کو پورا کرے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.