Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
احرام کی چادر باندھ کر فولڈ کرنے سے نماز ہو جائیگی؟
- Fatwa no.
- 1953-Web
- Issued
- 06, بیع الثانی 1446ھ /10اکتوبر 2024ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) نماز میں کف ثوب یعنی کپڑے کو فولڈ کرنا منع ہے ، تو احرام کی جو چادر باندھ کر فولڈ کی جاتی ہے ،اس میں نماز کا کیا حکم ہوگا؟
Answer (beginning)
نماز میں کپڑا فولڈ کرنا مکروہ تحریمی، ناجائز اور گناہ ہے، مگر فقہائے کرام نے فولڈ کرنے کی ہر صورت کو مکروہ تحریمی اور گناہ نہیں فرمایا، بلکہ کراہت تحریمی کی بنیاد ایک خاص ضابطے پر رکھی ہے اور وہ ضابطہ شرعیہ یہ ہے کہ اس انداز میں کپڑا فولڈ کرنا جو خلاف معتاد ہو، یعنی عادۃ اور عموماً اس انداز میں کپڑے کو فولڈ نہ کیا جاتا ہو ، تو اُس انداز میں فولڈ کر کے نماز پڑھنا، مکروہ تحریمی اور گناہ ہے۔ اس ضابطے کے تناظر میں غور کیجیے تو احرام کی چادریں باندھنے کا طریقہ ہی یہ ہے کہ اس کو مخصوص مقامات سے فولڈ کرنا پڑتا ہے لہذا یہ کف ثوب میں داخل نہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.