Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جنت میں شراب حلال ہوگی،توکیا حرام چیزیں بھی جنت میں حلال ہوں گی؟

Fatwa no.
1949-Web
Issued
29 ربیع الاول 1446ھ /04اکتوبر 2024ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) قرآن میں ہے کہ جنت میں شراب پلائی جائے گی جبکہ دنیا میں حرام ہے کیا جو اور چیزیں دنیا میں حرام ہیں، وہ بھی جنت میں حلال ہو جائیں گی ؟

Answer (beginning)

جنت کی شراب پاک اور طیب ہے، وہ جنت میں جنتیوں کے لئے ہوگی، یہ دنیاوی شراب نہیں ہو گی ، لہذا یہ مطلب نکالنا درست نہیں کہ جو چیزیں دنیا میں حرام ہیں ، وہ جنت میں حلال ہو جائیں گی، واضح رہے کہ جنت میں نہ تو گناہ ہوں گے اور نہ کسی قسم کی بے حیائی اور نہ جنتی لوگ اس کی تمنا کریں۔ باقی وہاں کیا کیا ہو گا جب جائیں گے بتادیں گے، بندہ مومن کو زیادہ فکر اس کی ہونی چاہئے کہ میں جنت میں کیسے جاؤں گا، کن کاموں کو کر کے جنت کماؤں گا، ان کاموں کو کرناشروع کرے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.