Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بچوں نے قرآن خوانی میں مکمل قرآن پڑھا، تو سجدۂ تلاوت کہاں اور کون ادا کرے گا؟

Fatwa no.
1880-Web
Issued
23 صفر المظفر 1446ھ / 29 اگست 2024ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) بچوں کا قرآن خوانی میں مکمل قرآن پاک پڑھنے کے بعد اس جگہ / اس گھر سجدہ تلاوت کیسے کریں گے اور کون کون کرے گا؟

Answer (beginning)

جن بالغ بچوں نے آیت سجدہ پڑھی یا سنی ہے ، وہی سجدہ کریں گے ، گھر یا مسجد وغیرہ میں کسی بھی پاک جگہ کر سکتے ہیں، نابالغ بچوں پر سجدہ تلاوت واجب نہیں۔ سجدہ تلاوت کا طریقہ : سجدے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ کھڑا ہو کر اللہ اکبر کہتا ہو اسجدے میں جائے، تین بار سُبْحَنَ رَبِّي الأغلى کہے، پھر اللہ اکبر کہتا ہوا کھڑا ہو جائے، پہلے اور بعد میں دونوں بار اللہ اکبر کہنا سنت ہے اور کھڑے ہو کر سجدے میں جانا اور سجدے کے بعد کھڑا ہونا یہ دونوں قیام مستحب ہیں۔ سجدہ تلاوت کے لئے اللہ اکبر کہتے وقت نہ ہاتھ اٹھانے ہیں ، نہ اس میں التحیات ہے اور نہ ہی سلام پھیر نا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.