Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

پودوں میں گوبر کی کھاد ڈالنا کیسا؟

Answered by
مولاناسید مسعود علی عطاری مدنی فتوی نمبر: 1873-Web
Fatwa no.
1873-Web

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ہم نے کچھ پودے لگائے ہیں ، کہا جاتا ہے کہ اس میں گوبر کی کھاد ڈالی جائے، کیا گو بر کی کھاد ڈالنادرست ہے ؟ اور اگر اس میں کوئی سبزی پیدا ہو، تو اس کا کیا حکم ہے؟

Answer (beginning)

پودا لگاتے وقت جو گو بر اور کھاد ڈالی جاتی ہے، یہ ڈالنا جائز ہے، لیکن جب تک یہ گو بر باقی ہے تو نا پاک ہی ہے، البتہ جب یہ مٹی ہو جائے تو پھر اس کی پاکی کا حکم ہو گا۔ ہاں اس سے اُگنے والے پودے، سبزیاں وغیرہ بہر صورت پاک ہی ہیں۔ شیخ طریقت امیر اہلسنت مد ظلہ العالی ارشاد فرماتے ہیں: ” گملوں میں ڈالی جانے والی کھاد (Fertilizer) میں گائے وغیرہ کا گوبر (Dung) شامل ہوتا ہے جو نا پاک ہے اور یہ گو بر ساری کھاد کو بھی ناپاک کر دیتا ہے نیز اس گوبر کے مٹی ہو جانے سے پہلے جو پانی اس میں ڈالا جاتا ہے وہ بھی ناپاک ہو جاتا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.