Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

آنکھ کا آپریشن ہوا ہو، تو وضو وغسل کیسے کیا جائے؟

Fatwa no.
1871-Web

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) آنکھ کا آپریشن ہوا ہے ڈاکٹر نے آنکھ میں پانی ڈالنے سے منع کیا ہے، یعنی ایک قطرہ پانی بھی آنکھ میں نہ جائے۔ ایسی صورت میں فرض غسل کیسے کیا جائے؟

Answer (beginning)

آنکھ کے آپریشن کے بعد کچھ عرصہ آنکھ میں پانی جانا نقصان دہ ہوتا ہے لہذا تب تک آنکھ پر پٹی یا کپڑار کھ کر باقی چہرہ دھونا ہو گا اور آنکھ والے حصے پر پٹی یا کپڑے کے اوپر سے پانی کی دھار بہانی ہو گی لیکن اگر یہ بھی نقصان دے، تو پھر گیلے ہاتھ کا مسح کرنا ہو گا اور یہ بھی مضر ( یعنی نقصان دہ) ہو ، تو اس حصے کو دھونا یا مسح کرناشر عامعاف ہو گا، اتنے حصے کو چھوڑ دے۔ جب اتنا بہتر ہو جائے کہ کپڑے یا پٹی کے اوپر سے گیلے ہاتھ کا مسح کر سکیں تو فوراً مسح کریں اور جب پانی کی دھار بہانا ممکن ہو جائے تو اب دھار بہانی شروع کریں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.