Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا صبح کا وقت برکت والا ہے؟

Fatwa no.
1922-Web
Issued
06 ربیع الاول 1446ھ/11 ستمبر 2024ء

Question

کیا صبح کا وقت برکت والا ہوتا ہے ؟

Answer (beginning)

جی ہاں ! نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے اپنی امت کے لئے صبح کے وقت میں برکت کی دعا فرمائی ہے۔ چنانچہ مشکوۃ المصابیح میں بحوالہ ترمذی حضرت صخر بن وداعہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: " اللهم بارك لأمتي في بكورها " یعنی اے اللہ ! میری امت کے صبح کے کاموں میں برکتیں اس حدیث کے تحت ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ”(اللهم بارك) أي أكثر الخير (لأمتي في بكورها) أي صباحها و أول نهارها ، یعنی اے اللہ میری امت کے لئے برکت دے یعنی کثیر بھلائیاں عطا فرما ان کے صبح کے وقت اور دن کے شروع میں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.