Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا صرف لفظِ سلام سے بھی سلام ہوجاتا ہے؟

Fatwa no.
1911-Web

Question

کیا صرف لفظ ”سلام “ بولنے یا لکھنے سے بھی سلام ہو جاتا ہے؟

Answer (beginning)

صرف ”سلام “ کہنے یا لکھ کر بھیجنے سے بھی سلام ہو جاتا ہے البتہ مکمل مسنون طریقہ یہ ہے کہ سلام کرنے والا ” السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ“ کہے اور جسے سلام کیا جائے وہ جواب میں ”وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ “ کہے۔ بہار شریعت میں ہے: ” بعض کہتے ہیں، سلام۔ اس کو بھی سلام کہا جا سکتا ہے قرآن مجید میں ہے کہ ملائکہ جب ابراہیم علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ (فَقَالُوا سَلما )، انھوں نے آکر ”سلام “کہا، اس کے جواب میں حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بھی ”سلام کہا یعنی اگر کسی نے کہا سلام تو سلام کہہ دینے سے جواب ہو جائے گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.