Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کمزوری کی وجہ سے قضا نمازیں بیٹھ کر ادا کرنا
- Fatwa no.
- 1914-Web
- Issued
- 16 ربیع الاول 1446ھ/21 ستمبر 2024ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میرے ذمہ پر کئی قضا نمازیں لازم ہیں جن میں ادائیگی کر رہی ہوں ، روز کچھ نہ کچھ تعداد میں قضا نمازیں ادا کرتی ہوں،اب رمضان کے دنوں میں روزے بھی رکھنے ہوتے ہیں اور تراویح بھی ادا کرنی ہوتی ہے ، اب کھڑے ہو کر نماز ادا کرنے میں اگر کمزوری محسوس ہو، تو کیا قضا نمازیں بیٹھ کر ادا کر سکتی ہوں ؟
Answer (beginning)
عموماروزے کی وجہ سے جو معمولی کمزوری ہوتی ہے اس کی وجہ سے قضا نماز بیٹھ کر نہیں پڑھ سکتے ، لہذا اگر رمضان کا فرض روزہ یا قضاروزہ ہے اور اس سے معمولی کمزوری ہو ، تو افطار کے بعد قضا نماز کھڑے ہو کر ہی ادا کی جائے گی کہ تمام فرض نمازوں میں قیام فرض ہے لہذا بلا عذر شرعی بیٹھ کر نماز پڑھنے سے نماز ادا ہی نہیں ہو گی۔ اور قضا نمازوں کی ادا ئیگی کا کوئی وقت معین بھی نہیں، اوقات مکر وہہ یعنی طلوع و غروب اور زوال کے وقت کے علاوہ پورے دن میں کسی بھی وقت میں قضا نماز ادا کی جاسکتی ہے، لہذ ا ظہر یا عصر کی قضا نماز مغرب یا عشاء کے وقت میں پڑھ لی جائے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.