Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اذان دینے میں تاخیر کرنا
- Fatwa no.
- 1903-Web
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) لوڈشیڈنگ کے شیڈول کے مطابق لائٹ گئی ہوئی ہے ، تو اس صورت میں کیا اذان کا وقت ہوتے ہی اذان دے دی جائے پالائٹ آنے کا انتظار کر لیا جائے ؟
Answer (beginning)
ایک مسجد میں ایک ہی بار اذان دی جائے اور اذان جس وقت وہاں پہلے دیتے ہیں اسی وقت پر دی جائے جیسے کئی علاقوں میں جماعت سے 15 یا20 منٹ پہلے اذان دینے کا رواج ہے، لہذا جہاں جیسا رواج ہو وہاں اسی وقت کی پابندی کی جائے جبکہ نماز کا وقت داخل ہو چکا ہو ۔ جماعت کے پابند حضرات آواز نہ آنے کے باوجود مقررہ وقت پر جماعت کے لیے آجائیں گے انہیں بھی معلوم ہوتا ہے کہ لائٹ نہ ہونے کے سبب اذان کی آواز نہیں آئے گی۔ لائٹ کے انتظار میں تاخیر سے اذان دینے سے لوگوں کو وہم ہو گا کہ شاید جماعت کا وقت آگے کر دیا گیا ہے ، یوں بعض حضرات جماعت سے محروم ہو سکتے ہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.