Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بچے کے بیمار ہونے پر والدہ کا سونے کی انگوٹھی صدقہ کی نیت سے نکالنا
- Fatwa no.
- 1894-Web
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) بچہ بیمار ہوا، بچے کی والدہ نے صدقے کی نیت سے سونے کی انگوٹھی (رنگ) نکال کر بچے کے سر (ہیڈ ) کے اوپر پھیر دی البتہ زبان سے منت کا کوئی جملہ ادا نہیں کیا۔ اللہ کی رحمت سے بچہ صحت یاب ہو گیا اب عرض یہ ہے کہ اس صورت میں انگوٹھی صدقہ کرنی ہو گی یا اس کے برابر رقم بھی صدقہ کی جاسکتی ہے ؟
Answer (beginning)
کسی کی صحتیابی کے لئے انگوٹھی صدقہ کرنے کی نیت کر لینے یا بیمار شخص کے سر پر پھیر لینے سے اس چیز کی منت نہیں ہو جاتی اور نہ ہی اس کو صدقہ کرنالازم ہوتا ہے۔ پوچھی گئی صورت میں صرف صدقہ کی نیت سے انگوٹھی نکال کر سر پر پھیرنے سے یہ شرعی منت نہیں ہوئی اس لئے انگوٹھی یار تم دونوں میں سے کسی کا بھی صدقہ کرنالازم نہیں ہے، البتہ صدقہ کرنے کی نیت کی تھی، تو اب کچھ نہ کچھ صدقہ کرنا چاہیے کہ صدقہ کے فوائد وبرکات بے شمار ہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.