Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

سجدۂ تلاوت کی جگہ کوئی آیت پڑھنا کافی نہیں ہوگا؟

Fatwa no.
1868-Web
Issued
22 صفر المظفر 1446ھ / 28 اگست 2024ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر ہم نے کوئی آیت سجدہ تلاوت کی ، پھر سجدہ تلاوت کرنے کے بجائے سورہ بقرہ کی آیت 285 کا یہ حصہ : سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ تلاوت کرلی، تو کیا یہ تلاوت ادا کرنے سے سجدہ تلاوت ادا ہو جائے گا؟ اگر نہیں ادا ہو گا، تو اب تو جو اس طرح کر تا رہا، اس کے لئے کیا حکم ہے؟

Answer (beginning)

آیت سجدہ تلاوت کرنے یاسننے کی صورت میں سجدہ تلاوت ادا کرناواجب ہے۔ اس کی جگہ کوئی آیت پڑھ لینا کافی نہیں۔ البتہ آیت سجدہ تلاوت کرنے کے بعد اگر اسی وقت سجدہ نہ کریں تو مستحب ہے کہ سورہ بقرہ آیت نمبر 285 کا مذکورہ حصہ پڑھ لیا جائے، لیکن اس کے پڑھنے سے سجدہ تلاوت ساقط نہیں ہو گا بلکہ وہ کرنا ہی ہو گا۔ لہذ اجتنے تلاوت کے سجدے واجب ہوئے ہیں، تمام سجدے ادا کریں۔ اگر تعداد یاد نہ ہو غالب گمان کے مطابق ادا کریں۔ صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ” آیت سجدہ بیرونِ نماز پڑھی ہو تو فورا سجدہ کر لینا واجب نہیں ہاں بہتر ہے کہ فورا کر لے اور وضو ہو تو تا خیر مکروہ تنزیہی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.