Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا قرآنِ پاک کو تجوید سے پڑھنا ضروری ہے؟

Fatwa no.
1864-Web
Issued
22 صفر المظفر 1446ھ / 28اگست 2024ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) قرآن پاک کو اصولِ تجوید سے پڑھنا کس قدر ضروری یا واجب ہے ؟ بعض لوگ کہتے ہیں تجوید سے پڑھناضروری نہیں۔

Answer (beginning)

یہ کہنا کہ قرآن پاک کو تجوید سے پڑھنا ضروری نہیں یہ بات بے بنیاد اور قرآن و حدیث کے فرمودات کے خلاف ہے۔ قرآن پاک کو تجوید کے ساتھ پڑھنا بحکم قرآن و حدیث واجب وضروری ہے اور علمائے کرام نے تجوید کے ہے۔ ساتھ قرآن پاک پڑھنے کی تین صورتیں بیان فرمائی جن کی تفصیل درج ذیل ہے: (1) قرآن عظیم کی تلاوت اتنی آہستگی سے ٹھہر ٹھہر کر کی جائے کہ تلاوت سننے والا اگر چاہے، تو کلمات قرآن میں سے ہر کلمہ کو جداجدا گن سکے۔ نیز حروف قرآنیہ کو اُن کی تمام صفات شدت و جہر وغیرہ کے حقوق پورے دیئے جائیں، اظہار ، اخفا، تفخیم ، ترقیق و غیر ہ محسنات کا لحاظ ر کھا جائے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.