Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حیض کی حالت میں مدینہ سے مکہ جانے پر حکم؟

Fatwa no.
1863-Web
Issued
15 صفر المظفر 1446ھ / 21اگست 2024ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) زید اور اس کی زوجہ چودہ دن کے لئے عمرے پر گئے ، ان کا شیڈول شروع کے چار دن مکہ مکرمہ پھر چھ دن مدینہ منورہ اور آخری کے چار دن پھر مکہ مکرمہ جانے کا تھا۔ لیکن مدینہ منورہ سے دوبارہ مکہ مکر مہ جانے سے ایک دن پہلے اس کی زوجہ کو مخصوص ایام شروع ہو گئے ، اس صورت میں ان کو کیا کرنا چاہیے ؟

Answer (beginning)

اگر کوئی عورت مدینہ المنورہ سے براہ راست مکہ مکرمہ آئے تو اس صورت میں میقات عبور کرنے سے پہلے احرام باندھنا یعنی احرام کی نیت سے تلبیہ وغیرہ پڑھ لینا ضروری ہے، احرام کے بغیر میقات عبور کیا تو دم لازم ہو گا، اور ایسا کرنے کی وجہ سے گناہ گار بھی ہو گی۔ نیز حالت حیض میں احرام باندھنے میں تو حرج نہیں، البتہ ایسی حالت میں عمرہ کا طواف نہیں کرے گی بلکہ پاک ہونے کا انتظار کرے گی۔ لہذا اپوچھی گئی صورت میں اگر عورت کو معلوم ہے کہ مکہ آنے کے بعد وہاں اتنے دن ملیں گے کہ پاکی کے بعد عمرہ ادا کر لے گی تو مدینہ سے مکہ آتے ہوئے حالت احرام میں میقات سے گزرے، اور پھر پاک ہونے کے بعد غسل کر کے عمرہ ادا کر لے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.