Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

برش کرنے کے بعد غسل کیا پھر دانتوں سے گوشت کا ٹکڑا نکلا تو غسل کا حکم؟

Question

میں نے فرض غسل کرنے سے پہلے دانتوں پر برش کیا، اس کے بعد مکمل غسل کیا، غسل کرنے کے کچھ دیر بعد میں نے محسوس کیا کہ دانتوں میں کھانے کی کوئی چیز پھنسی ہوئی ہے، جب میں نے اسے نکالا ، تو وہ گوشت کا ٹکڑا تھا، جو میں نے غسل سے پہلے کھایا تھا، اس صورت میں میرا غسل درست ہو گیا یا دوبارہ غسل کرنا ہو گا؟

Answer (beginning)

غسل کا ایک فرض کلی کرنا ہے جس کی ادائیگی کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ منہ کے ہر پرزے پر پانی بہہ جائے اور اگر دانتوں میں کھانے کا یا گوشت کا کوئی ٹکڑا پھنسا ہوا ہے جو پانی پہنچنے سے مانع ہے تو غسل میں اس کو نکال کر پانی بہانا ہو گا، اگر غسل سے پہلے نہیں نکالا اور غسل کر لیا، تو اب وہ ٹکڑ انکال کر صرف کلی کر لیں، جو جگہ خشک رہ گئی ہے ، اس پر پانی بہہ جانے سے غسل ہو جائے گا، مکمل غنسل دوبارہ کرناضروری نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.