Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نماز کے دوران سجدہ کرتے ہوئے شرٹ اوپر اٹھ جائے، تو نماز کا حکم
- Fatwa no.
- 1859-Web
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) پینٹ اور ٹی شرٹ پہن کر نماز پڑھ رہے ہوں اور سجدہ کی حالت میں جانے سے ٹی شرٹ کا نیچے سے کچھ حصہ اوپر کی طرف سرک جانے سے جسم کا کچھ حصہ ظاہر ہورہاہو، تو نماز کا کیا حکم ہو گا؟
Answer (beginning)
شرعی مسئلہ یہ ہے کہ مرد کا ستر ناف سے لے کر گھٹنوں تک ہے ، ناف اس میں شامل نہیں، گھٹنے شامل ہیں اور نماز میں ستر کھلنے کی صورت میں اعضائے ستر میں سے ہر عضو کی چوتھائی کھلنے پر نماز فاسد ہونے کا دار ومدار ہے۔ عام طور پر پینٹ شرٹ پہنے والے جب سجدے میں جاتے ہیں تو پیچھے سے ستر ظاہر ہو تا ہے اور یہ چو تھائی سے کم ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں اگر چہ نماز ہو جائے گی مگر ایسالباس پہن کر نماز پڑھنا درست نہیں۔ اور جب معلوم ہے کہ ایسا مسئلہ ہوتا ہے تو عام حالات میں بھی ایسا لباس پہنا جائز نہیں ہو گا کیونکہ عام حالات میں بھی جھکنے پر ستر کا حصہ کھل جاتا ہے اور دوسروں کے سامنے ستر کھولنا گناہ ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.