Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بدین سے کراچی رہنے آئے، تو نمازوں کا کیا حکم ہوگا؟

Fatwa no.
1854-Web

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ایک شخص بدین میں رہتا ہے، اب اس کا ارادہ کراچی جا کر رہنے کا ہے ، بدین سے کراچی کا سفر 92 کلو میٹر سے زائد ہے،اس صورت میں وہ بدین سے کراچی آئے، تو نمازوں کے حوالے سے کیا حکم ہو گا؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں مذکورہ شخص جب بدین کی حدود سے نکل کر سفر میں ہو گا تو وہ مسافر رہے گا اور اس حالت میں نمازوں میں قصر کرنے کا حکم ہو گا، جب تک کہ وہ کراچی آکر اقامت کی نیت نہ کرلے یعنی بدین سے کراچی کے سفر کے دوران ظہر، عصر با عشا کی نماز آتی ہے، تو ان کے چار چار فرضوں کے بجائے دور کعت فرض کی ادا کرے گا، پھر جب وہ کراچی میں آکر پندرہ دن یا اس سے زائد اقامت (یعنی ٹھہر نے) کی نیت کرلے گا، تو کراچی میں وہ مقیم کہلائے گا اور پوری نماز پڑھے گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.