Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

اے سی والی مسجد میں صحن یا برآمدے سے جماعت میں شامل ہونا

Fatwa no.
1815-Web
Issued
22 محرم الحرام 1446ھ / 29 جولائی 2024ء

Question

آج کل مسجدوں میں سخت گرمی کی وجہ سے اے سی (Air condition) چلائے جاتے ہیں اور اسی وجہ سے جو مسجد کا مین ہال والا کمرہ ہے وہ مکمل بند کر دیا جاتا ہے جس پر شیشے یا لکڑی کے دروازے ہوتے ہیں، اس صورت میں اندر والا ہال مکمل بھر جائے تو بعد میں آنے والے برآمدے یا صحن میں کھڑے ہو کر جماعت میں شامل ہوتے ہیں، کیا ان کی نماز ہو جائے گی جبکہ ان کو اندر کے ہال میں موجود کوئی فرد بھی نظر نہیں آرہا ہوتا ؟

Answer (beginning)

اندر کی صفیں مکمل ہیں، اسی وجہ سے باہر برآمدے میں یا بر آمد و نہ ہونے کی صورت میں صحن میں صفیں بنائی گئی ہیں اور باہر والوں کو امام کے ارکان کی ادائیگی کا مائیک وغیرہ سے کہی گئی تکبیر کے ذریعہ علم ہو رہا ہے ، تو باہر والوں کی نماز ہو جائے گی اگر چہ ہال کے دروازے بند ہوں اور باہر سے اندر نظرنہ آرہا ہو۔ صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ”امام و مقتدی کے درمیان کوئی چیز حائل ہو، تو اگر امام کے انتقالات مشتبہ نہ ہوں، مثلاً اس کی بالکبر کی آواز سنتا ہو یا اس کے یا اس کے مقتدیوں کے انتقالات دیکھتا ہے، تو حرج نہیں۔۔۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.