Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ہفتے کےدن روزہ رکھنا کس حدیث میں منع کیا گیا ہے؟

Fatwa no.
1807-Web

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا ہفتہ کے دن روزہ رکھنے سے کسی حدیث میں منع کیا گیا ہے ؟

Answer (beginning)

صرف ہفتے کے دن کا روزہ رکھنا مکروہ تنزیہی یعنی ناپسندیدہ ہے کہ حدیث شریف میں ہفتے کے دن کاروزہ رکھنے سے ممانعت آئی ہے جس کی وجہ یہودیوں سے مشابہت ہے کہ وہ اگر چہ اس دن روزہ تو نہیں رکھتے، مگر اس کی تعظیم بہت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ اگر کسی ایسی تاریخ کو ہفتے کا دن آگیا کہ اس تاریخ میں روزہ رکھنے کی حدیث میں فضیلت وارد ہوئی ہے مثلاً یوم عرفہ (9 ذوالحجہ)، یوم عاشورہ 10 محرم الحرام) وغیرہ، تو اس صورت میں تنہا ہفتے کا روزہ رکھنا بھی بلا کراہت جائز ہو گا، اس طرح اگر ہفتے کے ساتھ جمعہ کا یا اتوار کا بھی روزہ رکھ لیا، تو بھی کوئی کراہت نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.