Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

دنیا میں بھلائی کا سوال کرنے سے متعلق حدیث

Question

دارالافتاءابلسنت (دعوت اسلامی) ہے؟ کیا یہ حدیث میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے کسی شخص کو دنیا کی بھلائی کا سوال کرنے کی ترغیب دی

Answer (beginning)

نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم ایک مسلمان شخص کی بیمار پرسی کے لئے تشریف لے گئے ، اس سے ارشاد فرمایا کہ کیا اللہ پاک سے تو کوئی خاص دعا کیا کرتا تھا، تو اس نے عرض کی کہ میں اللہ پاک سے یہ دعا کیا کرتا تھا کہ اے میرے خدا! تو جو سزا مجھے آخرت میں دینے والا ہے، وہ مجھے دنیا ہی میں دے دے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اظہارِ تعجب کرتے ہوئے فرمایا کہ تو نہ دنیا میں اس کی طاقت رکھتا ہے اور نہ آخرت میں ، اللہ پاک سے یوں دعا کیوں نہیں کی کہ ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.