Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حضرت عیسی کی وفات اور امام مہدی کی پیدائش سے متعلق عقیدہ

Fatwa no.
1792-Web

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ایک مسلمان کا حضرت عیسی علیہ السلام اور امام مہدی رضی اللہ عنہ کے بارے میں کیا عقیدہ ہونا چاہیے ؟ کیا حضرت عیسی علیہ السلام وفات پاچکے اور امام مہدی رضی اللہ عنہ بھی پہلے زندہ تھے اور اٹھائے گئے یا پھر قیامت کے قریب پیدا ہوں گے ؟

Answer (beginning)

حضرت سید نا عیسی علی نبینا وعلیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ آپ پر ابھی تک وعدہ اجل نہیں آیا، نہ آپ نے انتقال کیا اور نہ ہی آپ شہید کئے گئے بلکہ آپ علی نبینا وعلیہ الصلوۃ والسلام زندہ آسمان پر تشریف لے گئے اور قرب قیامت نزول فرمائیں گے۔ نیز حضرت امام مہدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ولادت قرب قیامت ہو گی ، مہدی آپ کا لقب ہے ، آپ کا نام محمد بن عبد اللہ ہو گا، آپ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی آل میں سے حسنی سید ہوں گے ، زمین کو عدل و انصاف کے ساتھ بھر دیں گے۔ آپ کے متعلق یہ کہنا کہ آپ کی ولادت ہو چکی ہے ، غلط ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.