Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا حالت احرام میں ناخن کاٹنا درست ہے؟

Fatwa no.
1781-Web

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میں نے عمرے کے لیے احرام باندھا اور دو نفل ادا کئے ، بعد میں یاد آیا میں نے ناخن تو کاٹے ہی نہیں، تو یاد آنے پر میں نے ناخن کاٹ لئے ، جہاں پر احرام باندھا تھا وہیں پر ناخن کاٹے تھے مگر نفل ادا کرنے کے بعد کاٹے ہیں۔ جب کاٹ لئے اس کے بعد معلوم ہوا کہ احرام باندھنے کے بعد ناخن نہیں کاٹتے ، اب میرے لئے کیا حکم ہے؟

Answer (beginning)

اگر احرام کی نیت کر لی تھی اور تلبیہ بھی پڑھ لیا تھا اس کے بعد ناخن کاٹے ہیں تو اس صورت میں کفارہ لازم ہو گا۔ اگر ایک ہاتھ ، ایک پاؤں کے پانچوں ناخن کترے یا بیسوں ایک ساتھ ، تو ایک دم ہے اور اگر کسی ہاتھ یا پاؤں کے پورے پانچ نہ کترے تو ہر ناخن پر ایک صدقہ ، حتی کہ اگر چاروں ہاتھ پاؤں کے چار چار کترے، تو سولہ صدقے دے مگر یہ کہ صدقوں کی قیمت ایک دم کے برابر ہو جائے، تو کچھ کم کر لے یا دم دے اور اگر ایک ہاتھ یا پاؤں کے پانچوں ایک مجلس میں اور دوسرے کے پانچوں دوسری مجلس میں کترے تو دودم لازم ہیں اور چاروں ہاتھ پاؤں کے چار مختلف مجلسوں میں تو چار دم دینا لازم ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.