Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
جو مرتے ہوئے کلمہ نہ پڑھ سکے، اس کا کیا حکم ہے؟
- Fatwa no.
- 1771-Web
- Issued
- 29 ذوالحجۃ الحرام 1445ھ / 06 جولائی 2024 ء
Question
اگر کوئی شخص مرتے ہوئے کلمہ نہ پڑھ سکے ، تو اس کا کیا حکم ہے؟
Answer (beginning)
جب کسی مسلمان کا انتقال ہو ، تو یہ ضروری نہیں کہ انتقال کے وقت وہ کلمہ پڑھے تبھی ہم اس کا خاتمہ ایمان پر سمجھیں گے۔ بلکہ اس میں حکم یہ ہے کہ جو شخص زندگی میں مسلمان تھا، اس کا کوئی قول و فعل خلاف ایمان نہ ہو ، تو ہم پر فرض ہے کہ ہم اسے مسلمان سمجھیں اگر چہ مرتے وقت اس کا کلمہ پڑھنا ہم نے نہیں سنا۔ بہار شریعت میں ہے: ”جو ظاہر امسلمان ہو اور اُس سے کوئی قول و فعل خلاف ایمان نہ ہو ، فرض ہے کہ ہم اسے مسلمان ہی مانیں، اگر چہ ہمیں اس کے خاتمہ کا بھی حال معلوم نہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.