Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
تلاوتِ قرآن و دعا کرتے ہوئے رونا کیسا؟
- Fatwa no.
- 1770-Web
- Issued
- 27 ذوالحجۃ الحرام 1445ھ / 04 جولائی 2024 ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا قرآن مجید رورو کر پڑھنا مستحب ہے ؟ اور کیا دعا میں رونا ٹھیک ہے کہ اللہ ہمارے گناہوں کو معاف کر دے اور ب مسلمانوں سمیت میرے والدین کی مغفرت و بخشش فرمائے؟
Answer (beginning)
قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہوئے رونا مستحب ہے اسی طرح دعا میں رونا بھی اچھا کیونکہ دعا کی قبولیت کے آداب میں سے ہے کہ روئے اور آنسو بہائے، البتہ اس میں اس بات کا خیال رکھا جائے کہ ریاکاری یعنی لوگوں کو دکھانے کا بالکل بھی ارادہ نہ ہو ، صرف اللہ پاک کی رضا حاصل کرنا مقصد ہو۔ سنن ابنِ ماجہ کی حدیث پاک ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمايا: "فإذا قرأتموه فابكوا. فإن لم تبکوافتباکوا“ یعنی قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے روؤ اور اگر رونہ سکو تو رونے کی سی شکل بناؤ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.